حیدرآباد۔23۔دسمبر (اعتماد نیوز) دہلی میں اب عام آدمی پارٹی کی حکومت آنے
والی ہے۔ آج ایک اہم میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجروال نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام آدمی کا خیال رکھتے
ہوئے عوام کی حکومت کے لئے کانگریس کی مدد سے حکومت کے قیام کے تیار ہے۔
چنانچہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجروال ہی دہلی کے وزیر اعلی
ہونگے۔ چنانچہ آج انہوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کرتے
ہوئے کہ عام آدمی پارٹی کانگریس کی خارجی تائید کے ذریعہ حکومت قائم
کریگی۔ ذرائع کے مطابق اروند کیجروال 26دسمبر کو دہلی کے وزیر اعلی کی
حیثیت سے حلف اٹھئینگے۔ طویل قربانیوں کا مرکز جنتر منتر کو ہی انکے حلف
برداری کی تقریب کے لئے متعین کیا گیا ہے۔